بھارتی فوج کا میجر جنرل خاتون کیپٹن کو جنسی ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف
👁️ 98 بار دیکھا گیا
بھارتی فوج کا میجر جنرل خاتون کیپٹن کو جنسی ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف
نئی دلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بھارتی فوج کے میجر جنرل کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں کورٹ مارشل کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے اور انہیں پینشن بھی نہیں دی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام رائفل میں تعینات میجر جنرل جسوال کے خلاف کورٹ مارشل مکمل ہوگیا جس میں پنشن کی ادائیگی کے بغیر ان کی ملازمت کی برخاستگی کی سفارش کی گئی تھی جس کی گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے تصدیق کردی ہے۔
میجر جنرل آر ایس جسوال کا کورٹ مارشل آرمی چیف بپن راوت کی ہدایت پر گزشتہ برس دسمبر میں شروع کیا گیا تھا جب کہ کورٹ مارشل نے اپنا فیصلہ گزشتہ ماہ جولائی میں پیش کردیا تھا جس کی اب توثیق کردی گئی ہے۔
آرمی آفیشلز نے بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ آرمی چیف جنرل بپن راوت نے آفیسر کو دی گئی سزا کی تصدیق کردی۔
میجر جنرل جسوال کے خلاف شکایت ایک خاتون کیپٹن نے 2016ء میں درج کرائی تھی جب جسوال چندی مندر میں تعینات تھے اور شکایت کنندہ خاتون کیپٹن ان کے ماتحت تھیں تاہم میجر جنرل نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب خاتون فوجی اہلکار یا افسر کی جانب سے اپنے سینئر پر جنسی ہراسگی کے الزامات سامنے آئے ہیں بلکہ اس سے قبل می ٹو مہم کے دوران کیپٹن نیہا راوت نے میجر جنرل اے کے لعل پر اور ڈیفنس پریڈ میں حصہ لینے والی کم سن اہلکار نے بھی اپنے سینئر پر جنسی ہراسمنٹ کے الزامات عائد کیے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C