24/December/2020

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی فوجی ہلاک

👁️ 39 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی فوجی ہلاک

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی فوجی ہلاک

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستان فوج کا جوان ہلاک ہوگیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی مختیار ہلاک ہو گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C