14/December/2019

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی منہ کے بل گر پڑے

👁️ 146 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی منہ کے بل گر پڑے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی منہ کے بل گر پڑے

کانپور (ڈیلی اردو) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کانپور میں سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گرِ پڑے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر اپنے اپنے انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی گنگا گھاٹ میں پانی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے پہنچے تو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ان کا پاؤں لڑکھڑا گیا اور وہ منہ کے بل گر پڑے۔

https://twitter.com/TheRoshanRai/status/1205801716291010560?s=08

اس پورے منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی نے تیزی سے سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کی مگر ان کا پاؤں لڑکھڑا گیا اور وہ منہ کے بل گر پڑے۔

وزیراعظم کی سیکورٹی پر مامور گارڈز فوری طور پر آگے بڑھے اور نریندر مودی کو سہارا دے کر اٹھایا، جس کے بعد وہ سنبھل سنبھل کر باقی سیڑھیاں چڑھتے رہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C