بھارتی پارلیمنٹ میں جرائم پیشہ اراکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ: رپورٹ
👁️ 126 بار دیکھا گیا
بھارتی پارلیمنٹ میں جرائم پیشہ اراکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ: رپورٹ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ میں جرائم پیشہ اراکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور موجودہ پارلیمان کی 33 فیصد اراکین پر فوجداری مقدمات قائم ہیں جن میں اکثریت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک رائٹس(اے ڈی آر) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی پارلیمان میں جرائم پیشہ اراکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2014 میں لوک سبھا کے نو منتخب اراکین میں سے 33 فیصد کے خلاف جرائم کے مقدمات درج تھے جب کہ 2009 اور 2004 میں منتخب ہونے والے اراکین کے خلاف درج مقدمات کی شرح بالترتیب 30 اور 24 فیصد تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 521 اراکین میں سے 174 یعنی 33 فیصد کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے 106 کے خلاف سنگین مقدمات جیسے قتل، اقدام قتل، فرقہ ورانہ منافرت کو ہوا دینے، اغوا اور خواتین پر تشدد جیسے مقدمات درج تھے۔ 14 ارکان کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات چل رہے ہیں جن میں سے 8 کا تعلق بی جے پی سے ہے۔ اسی طرح دیگر 14 ارکان کے خلاف فرقہ ورانہ منافرت پھیلانے کے الزامات ہیں اور ان میں سے بھی 10 کا تعلق بی جے پی سے ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں بی جے پی کی اکثریت سامنے آئی اور ساتھ ہی پارلیمان میں جرائم پیشہ اراکین کی تعداد بھی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی، لوک سبھا میں بی جے پی کے 276 اراکین میں سے 92، کانگریس کے 45 اراکین میں سے 7، اے آئی اے ڈی ایم کے 37 میں سے 6، شیو سینا کے 18 میں سے 15 اور ترنمول کانگریس کے 34 میں سے 7 اراکین پر مختلف جرائم کے مقدمات درج ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C