بھارتی پروازوں میں بم رکھنے کی جھوٹی دھمکیوں کا سلسلہ جاری
👁️ 136 بار دیکھا گیا
بھارتی پروازوں میں بم رکھنے کی جھوٹی دھمکیوں کا سلسلہ جاری
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) بھارتی فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعہ چلائی جانے والی پروازوں کو اس ہفتے ایک درجن سے زیادہ بم کی جھوٹی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔ انڈین ایئر لائنز نے جمعرات کو کہا کہ فرینکفرٹ سے آنے والے اس کے طیارے کو بم رکھے جانے کی دھمکی ملی لیکن طیارہ ممبئی میں بحفاظت لینڈ کرگیا۔
حکومت اور شہری ہوابازی کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ شرپسندوں کے خلاف “انتہائی سخت کارروائی” کی جائے گی۔
بھارت کی وستارا ایئر لائن نے جمعرات کو کہا کہ فرینکفرٹ سے ممبئی جانے والے اس کے مسافر طیارے کو ایک دن پہلے سوشل میڈیا پر “سیکیورٹی خطرہ” موصول ہوا تھا، لیکن وہ اپنی طے شدہ منزل پر بحفاظت اتر گیا۔
وستارا نے ایک بیان میں کہا، “ہم سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں تاکہ لازمی سیکورٹی چیک مکمل ہو سکیں”۔
اطلاعات کے مطابق پیر سے اب تک 12 ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جن میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے کچھ پیغامات بھی شامل ہیں۔
تاہم یہ تمام دھمکیاں جھوٹی ثابت ہوئیں۔
ایک نابالغ گرفتار
بھارت کے سول ایوی ایشن کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا کہ پولیس نے تین پروازوں کے خلاف “بم کی دھمکیاں دینے کے لیے ایک نابالغ ذمہ دار” کو گرفتار کیا ہے۔
نائیڈو نے مزید کہا کہ “گڑبڑی پھیلانے کے ذمہ دار تمام دیگر افراد کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔”
متاثر ہونے والی پروازوں میں نئی دہلی سے شکاگو جانے والا ایئر انڈیا کا طیارہ بھی شامل ہے، جسے منگل کو کینیڈا میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کیا گیا۔
بدھ کے روز بھی نجی ایئر لائنس آکاسا ایئر، جو دارالحکومت نئی دہلی سے جنوبی شہر بنگلورو جارہی تھی، کو بھی اسی طرح کا “سکیورٹی الرٹ موصول ہوا” اور پرواز کو “احتیاط” کے طور پر واپس جانے کا حکم دیا گیا۔
آکاسا ایئر نے کہا کہ کپتان نے “دہلی میں محفوظ لینڈنگ کے لیے تمام ضروری ہنگامی طریقہ کار پر عمل کیا”۔
ایئر لائن نے بتایا کہ اس پرواز میں 184 افراد سوار تھے جن میں تین شیر خوار بچے بھی شامل تھے۔
ایک اور پرواز، انڈیگو، جو ممبئی سے نئی دہلی کے پرواز پر تھی، کو گجرات کے احمد آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔
شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
بیورو آف سول ایوی ایشن سکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار حسن نے بتایا کہ “بھارت کے آسمان بالکل محفوظ ہیں” اور کہا کہ پولیس مجرموں کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے۔
حسن نے بتایا، “ہمیں یقین ہے کہ ان تمام دھمکی آمیز پیغامات کے پیچھے لوگوں کا سراغ لگایا جائے گا اور قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔”
بھارتی میڈیا کے مطابق اسی ہفتے بھارت کی کم لاگت والی فضائی کمپنی انڈیگو کے دو پروازوں کو دھمکی آمیز پیغامات ملے تھے۔ یہ پروازیں سعودی عرب کے جدہ اور عمان کے مسقط کے لیے اڑان بھرنے والی تھیں۔
منگل کو سنگاپور نے ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کو بچانے کے لیے اپنے لڑاکا طیاروں کو بھیجا۔ بھارتی طیارے کو ایک ای میل کے ذریعہ جہاز میں ممکنہ بم کے بارے میں انتباہ دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C