بھارتی کشمیر میں فوج کے ٹرک پر حملہ، 5 فوجی ہلاک، ایک زخمی
👁️ 32 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں فوج کے ٹرک پر حملہ، 5 فوجی ہلاک، ایک زخمی
نئی دہلی (ڈیلی ڈیلی اردو/رائٹرز) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
https://twitter.com/AdityaRajKaul/status/1649059647003975680?t=jFvtHVXyk7E1hd8ci7C-YA&s=19
بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دفاعی ترجمان کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ واقعہ جمعرات کی دوپہر سوا تین بجے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیش آیا۔
ابتدائی طور پر یہ کہا گیا تھا کہ واقعہ ممکنہ طور پر آسمانی بجلی گرنے کے سبب پیش آیا لیکن بعدازاں اسے نامعلوم عسکریت پسندوں کی فائرنگ اور گرینیڈ حملے کا نتیجہ قرار دیا گیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ضلع پونچھ میں بھمبیر گلی سے سنگیوت کی جانب رواں دواں تھا۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ آج دوپہر تین بجے ضلع پونچھ میں بھمبیر گلی سے سنگیوت جانے والی بھارتی فوج کے ٹرک میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار پانچ فوجی ہلاک اور جبکہ چھٹا زخمی ہو گیا۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج کے ٹرک پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ گرینیڈ سے بھی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں آگ لگ گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے ذمے داران کی تلاش جاری ہے۔
وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو حملے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
پونچھ سے90 کلومیٹر کی مسافت پر واقع راشتریہ رائفلز سیکٹر 13 کے کمانڈر موقع پر پہنچے اور ہدایات جاری کیں۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ سال بھی پیش آیا تھا جب زائرین کو جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں زائرین کو وشنو دیوی مندر لے جانے والی بس میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C