بھارت انسانی حقوق اور جمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے، مشعال ملک
👁️ 165 بار دیکھا گیا
بھارت انسانی حقوق اور جمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے، مشعال ملک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے پر مقبوضہ کشمیر کو مفلوج کردیا گیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر مشعال ملک نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کے دورے پر مقبوضہ کشمیر مفلوج کر دیا گیا، لوگ گھروں میں بند ہوکر رہ گئے ہیں، اور مقبوضہ کشمیر میں حریت کی تمام قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے جب کہ مودی کی سیکیورٹی کے لیے شارپ شوٹر تعینات کر دیئے گئے۔
مشعال ملک نے کہا بھارت انسانی حقوق اور جمہوریت کا سب سے بڑا دشمن ہے ، دنیا کا سب سے بڑا مارشل لا مقبوضہ کشمیر میں ہے ، مودی کشمیر میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ لانچ کرنے آرہا ہے، ہندوستان ہمارا خون اور پانی چوس رہا ہے، بھارت نہ صرف آزادی کا حق چھین رہا ہے بلکہ قدرتی وسائل بھی لوٹ رہا ہے
واضح رہے کہ نریندر مودی ترقیاتی پروجیکٹ کے افتتاح کے سلسلے میں آج صبح ساڑھے گیارہ بجے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ہیں اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے اطلاعات کے مطابق کشمیری عوام نے مودی کا استقبال سیاہ جھنڈوں سے کیا۔ مودی کی آمد کے سلسلے میں شہر میں بڑی تعداد میں فورسز اہلکار تعنیات کیے گئے ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب پاکستانی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر مظالم مزید تیز کردئیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15511 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C