12/July/2021

بھارت نے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغانستان پہنچا دی

👁️ 38 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارت نے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغانستان پہنچا دی

بھارت نے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغانستان پہنچا دی

کابل (ڈیلی اردو) بھارت نے طالبان سے لڑائی کے لیے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغان حکومت کو فراہم کردی، اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کرنے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ افغان حکومت کو فراہم کردی جس کی مدد سے افغان حکومت طالبان کے خلاف کارروائیاں کرسکے گی۔

رپورٹس کے مطابق اسلحہ کی اس کھیپ کو لے کر بھارتی سی 17 طیارے اتر پردیش، جے پور اور چندی گڑھ سے روانہ ہوئے جنہوں نے کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کیا۔

رپورٹس کے مطابق دیے گئے اسلحہ میں 40 ٹن سے زائد گولیاں، بھاری گولہ بارود بھی شامل ہے۔ اسلحہ پہنچانے کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی جہاز کابل اور قندھار میں افغان حکومت کو اسلحہ دے کر واپسی پر اپنے اسٹاف کو لے کر جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C