بھارت نے راولپنڈی، شورکوٹ اور مرید ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستانی فوج کا دعویٰ
👁️ 104 بار دیکھا گیا
بھارت نے راولپنڈی، شورکوٹ اور مرید ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستانی فوج کا دعویٰ
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستانی فضائیہ کے تین اہم ایئربیسز پر میزائل حملے کیے، جنہیں پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔
ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے راولپنڈی کی نور خان بیس، شورکوٹ بیس، مرید ایئربیس اور جنوبی پنجاب میں واقع شیخ زید ایئرپورٹ (رحیم یار خان) کو فضاء سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پاکستان ایئر فورس کے تمام اہم اثاثے محفوظ ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق، ’’ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کے زیادہ تر میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا، اور جو چند میزائل دفاعی حصار سے نکلنے میں کامیاب ہوئے، ان سے بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔‘‘
تاہم، رحیم یار خان میں واقع شیخ زید ایئرپورٹ پر حملے میں رن وے کو نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد ایئرپورٹ کی پروازوں میں خلل پیدا ہوا۔ سول ایوی ایشن حکام نے متاثرہ علاقے کو کلیئر کرانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’’افواجِ پاکستان مکمل طور پر مستعد ہیں اور دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ ہم اپنی عوام کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ بھارت کے یہ بزدلانہ حملے پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔‘‘
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا: ’’ہم تمہاری فرسٹریشن کو جلد ہی مزید بڑھائیں گے۔ اپنی مکاریوں سے بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔‘‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس کے پاس ان میزائل حملوں کے ’الیکٹرانک سگنیچرز‘ موجود ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ کہاں سے فائر کیے گئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے افغانستان کی طرف بھی میزائل داغے ہیں، جس سے اس کی خطے میں جنگی نیت ظاہر ہوتی ہے۔ ترجمان نے کہا: ’’اب بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔‘‘
واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس سے کچھ دیر قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں دو زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کے مقام اور نوعیت کا تعین تاحال حکام کر رہے ہیں۔
اسی دوران کراچی کے مختلف علاقوں بشمول شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، ماڈل ٹاؤن اور ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی دھماکوں کی آوازیں اور آسمان پر روشنیوں کے مناظر دیکھے گئے، جس کے بعد خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2093 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C