بھارت نے سندھ طاس معاہدہ توڑا تو یہ “جنگی عمل” سمجھا جائیگا، پاکستانی وزیراعظم
👁️ 163 بار دیکھا گیا
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ توڑا تو یہ “جنگی عمل” سمجھا جائیگا، پاکستانی وزیراعظم
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) پاکستان کی حکومت نے جمعرات کو اپنے پڑوسی ملک بھارت کے خلاف جوابی اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے اقدامات کے جواب میں دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) کا ایک غیر معمولی اجلاس طلب کیا، جس میں فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر سمیت اعلیٰ فوجی و حکومتی حکام شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا، ”پاکستان کی خودمختاری اور اس کے عوام کی سلامتی کے لیے کسی بھی خطرے کا مقابلہ تمام شعبوں میں سخت جوابی اقدامات سے کیا جائے گا۔‘‘
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا، ”بھارت ہمارے خلاف کم شدت کی جنگ لڑ رہا ہے اور اگر وہ اسے بڑھاتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے ہم کسی بین الاقوامی دباؤ تلے نہیں آئیں گے۔‘‘
نئی دہلی حکومت نے بدھ کی رات پانی کی تقسیم کے معاہدے کو معطل کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارت نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کی اور پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی منسوخی کا بھی اعلان کیا۔ یہ اقدامات بھارتی زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کے ہاتھوں 26 افراد کے قتل کے 24 گھنٹوں سے کچھ زیادہ وقت بعد اٹھائے گئے۔
پاکستان کی طرف سے جوابی اقدامات
پاکستان کی حکومت نے جمعرات کو جوابی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں بھارتی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنا اور سکھ یاتریوں کے علاوہ بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کی منسوخی شامل ہے۔
پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کے پانی کی فراہمی روکنے کی کوئی بھی کوشش ”جنگی عمل سمجھی جائے گی اور قومی طاقت کے مکمل دائرے میں پوری قوت سے جواب‘‘ دیا جائے گا۔
اسلام آباد نے بھارتی فوجی مشیروں کو بھی ‘غیر مطلوب شخصیت‘ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔ جاری ہونے والے بیان کے مطابق، ”انہیں فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔‘‘
پاکستان نے اپنی فضائی حدود کو ”تمام بھارتی ملکیت یا بھارتی آپریٹڈ ایئر لائنز کے لیے‘‘ فوری طور پر بند کر دیا ہے، جبکہ پنجاب میں واقع واگہ سرحدی گزرگاہ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”بھارت سے اس راستے کے ذریعے تمام سرحدی آمدورفت کو بغیر کسی استثنیٰ کے معطل کیا جائے گا۔‘‘ اس طرح کہا گیا ہے، ، ”بھارت کے ساتھ تمام تجارت، بشمول کسی تیسرے ملک سے، فوری طور پر معطل کی جاتی ہے۔‘‘
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مقامی نیوز چینل دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا، ”بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اقدامات اٹھائے اور الزامات عائد کیے۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے کوئی بھی ”عسکری اقدام‘‘ پاکستان کی جانب سے ”جوابی عسکری ردعمل‘‘ کو دعوت دے گا۔
اسحٰاق ڈار نے جمعرات کو مزید کہا کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو سمن جاری کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8815 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1883 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C