بھارت نے پاکستانی مچھیرے اعجاز ملاح کو جاسوس بنایا، پاکستان کا دعویٰ
👁️ 287 بار دیکھا گیا
بھارت نے پاکستانی مچھیرے اعجاز ملاح کو جاسوس بنایا، پاکستان کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا دعویٰ ہے کہ اعجاز ملاح نامی ایک مچھیرے کو گرفتار کیا گیا ہے جنھیں انڈیا کی ایک خفیہ ایجنسی نے اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا تھا۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ انڈیا نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جس کے بعد انھیں دباؤ ڈال کر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا گیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مچھیرے اعجاز ملاح کو پاکستان بھیج کر ’ٹاسک‘ دیا گیا کہ وہ پاکستانی سکیورٹی فورسز (آرمی، نیوی اور رینجرز) کی وردیاں خریدیں اور ان کے ناموں کے ساتھ رسیدیں حاصل کریں۔ جب اعجاز ملاح یہ وردیاں خرید رہے تھے تو پاکستانی ایجنسیوں نے ان کی نگرانی شروع کر دی۔
انھوں نے کہا کہ ان سے موبائل سمز، پاکستانی کرنسی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے بعد یہ انڈیا کی ایک اور مذموم کوشش تھی جسے پاکستان نے ناکام بنا دیا۔
عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ انڈیا پاکستان کی معرکہ حق میں فتح اور سفارتی کامیابیوں سے پریشان ہے اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد انڈیا نے جھوٹی مہمات شروع کیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ انڈیا اپنی میدانِ جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پا رہا اور اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ پورا انڈین میڈیا جھوٹا بیانیہ پھیلانے میں مصروف ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔
پریس کانفرنس کے دوران اعجاز ملاح کا ایک اعترافی بیان بھی چلایا گیا جس میں وہ بتاتے ہیں کہ کیسے انڈین ایجنسیوں نے انھیں سمندر سے گرفتار کیا اور کہا کہ ’اگر ہمارے لیے کام نہ کیا تو جیل میں رہو گے۔‘
اعجاز ملاح نے کہا ’ہم مچھلی پکڑنے گئے تو انڈیا نے ہمیں پکڑ لیا۔ انھوں نے کہا کہ آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں لینی ہیں، زونگ سم، پاکستانی سگریٹ اور کرنسی لانی ہے۔‘
اعجاز ملاح نے بیان میں کہا کہ ان ہدایات کے بعد انڈین خفیہ ایجنسی نے انھیں رہا کر دیا۔ ’میں نے خفیہ ایجنسی کے افسر کو کچھ تصاویر بھیجیں اور جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستان کی ایجنسی نے مجھے پکڑ لیا۔‘
انڈیا نے تاحال اس الزام پر کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C