16/December/2022

بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل “اگنی 5” کا کامیاب تجربہ

👁️ 122 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل “اگنی 5” کا کامیاب تجربہ

بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل “اگنی 5” کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’’اگنی-5‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوہری صلاحیت کے حامل “اگنی-5” کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے جو 5 ہزار 400 کلومیٹر کے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ یہ پہلے سے طے شدہ مشق ہے اور تجربے سے پہلے پروٹوکول کے تحت وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔

بھارتی ماہرین کا کہنا ہے تجربے کا اصل مقصد چین کو پیغام دینا تھا۔ تجرباتی بنیاد پر میزائل کو اڈیشہ کے عبدالکلام جزیرے پر مربوط ٹیسٹ رینج سے لانچ کیا گیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی بھارتی ریاست اروناچل کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس پر متعدد بھارتی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C