بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر کامیابی کے ساتھ روانہ
👁️ 111 بار دیکھا گیا
بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے سفر پر کامیابی کے ساتھ روانہ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) اگر بھارتی خلائی ادارے اسرو کا یہ مشن کامیاب ہوتا ہے، تو بھارت دنیا کے ان چند ممالک کی خصوصی فہرست میں شامل ہو جائے گا، جو اب تک چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔
بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے ’انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن‘ (اسرو) نے 14 جولائی جمعے کے روز اپنا چندریان 3 راکٹ کامیابی سے لانچ کر دیا۔ اسے جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں خلائی اڈے سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر کو تقریبا ًڈھائی بجے لانچ کیا گیا۔
خلائی گاڑي کامیابی کے ساتھ زمین سے روانہ ہوئی اور اب چاند کی طرف اپنے سفر میں سیارے کے گرد مدار میں ہے۔ نئی دہلی کی اس کوشش کا مقصد چاند پر روؤر اتارنا ہے۔ حکام کے مطابق اس راکٹ کو 23 اگست تک چاند پر پہنچنا ہے۔
وکرم نامی مون لینڈر کو مارک 3 ہیوی لفٹ لانچ وہیکل پر نصب کیا گيا اور اسے باہوبلی راکٹ کا نام دیا گیا ہے۔
چار برس قبل بھی بھارت نے اسی طرح کا ایک مشن لانچ کیا تھا، تاہم اس کی یہ پہلی کوشش ناکام رہی تھی۔ اس کے بعد اب اسے پھر سے لانچ کیا جا رہا ہے۔
دنیا کے صرف تین ممالک امریکہ، چین اور سابقہ سوویت یونین ہی اب تک چاند پر درست لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
رواں برس کے اوائل میں ایک جاپانی اسٹارٹ اپ نے بھی چاند پر لینڈر پہنچانے کی کوشش کی تھی، لیکن یہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
موجودہ مشن کی طرح ہی بھارت نے سن 2019 میں اسی طرح کے ایک مشن کی کوشش کی تھی اور چندرایان-2 راکٹ کے ساتھ وکرم نامی ایک روؤر بھی چاند پر پہنچانے کی کوشش کی۔ تاہم چاند پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران یہ روؤر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
ہمیں اس بارے میں مزید کیا معلوم ہے؟
چندریان 3 کو 75 ملین ڈالر سے کچھ کم بجٹ کے ساتھ بنایا گیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے نجی خلائی لانچوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی پالیسیوں کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انڈین اسپیس ریسرچ ارگنائزیشن (اسرو) کا یہ لانچ ملک کا پہلا بڑا مشن ہے۔
بھارت خلائی لانچ کے مارکیٹ میں اپنی کمپنیوں کے لیے پانچ گنا حصہ بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے، جو سن 2020 کے دو فیصد سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
بھارت نے سن 2008 میں پہلی بار تحقیقات کے لیے چاند کے مدار میں اپنا مشن بھیجا تھا۔ پھر سن 2014 میں یہ پہلا ایسا ایشیائی ملک بن گیا، جس نے مریخ کے گرد مدار میں سیٹلائٹ کو لانچ کیا۔ اس کے تین برس بعد اس کی خلائی ایجنسی نے ایک ہی مشن میں 104 سیٹلائٹ کو لانچ کیے۔
اسرو کا گگنیان پروگرام آئندہ برس زمین کے مدار میں تین روز کے لیے انسان بردار مشن لانچ کرنے بھی غور کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8815 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1883 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C