بھارت کا پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج، اپنا سفیر بھی واپس بلالیا
👁️ 152 بار دیکھا گیا
بھارت کا پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج، اپنا سفیر بھی واپس بلالیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے پلوامہ حملے پر پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا جب کہ پاکستان میں متعین اپنے ہائی کمشنر کو بھی واپس بلالیا ہے۔
بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا۔ مودی حکومت نے اپنی سیکیورٹی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے کسی ثبوت کے بغیر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کا الزام پاکستان پر زبردستی عائد کرنے کی مذموم کوششیں شروع کردیں۔
بھارتی دفتر خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کو طلب کرکے پلوامہ حملے پر احتجاج کیا اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، تاہم حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
دوسری جانب بھارت نے پاکستان میں متعین اپنے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو بھی صورت حال پر مشاورت کے لیے فوری طور پر واپس بلا لیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر آج رات نئی دہلی روانہ ہوجائیں گے۔
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کیا ہے، دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے پرردعمل میں کہا کہ پلواما خود کش حملے پرگہری تشویش ہے، دنیا کے کسی بھی حصے میں پُرتشدد کارروائی کی ہمیشہ مذمت کی ہے جب کہ بغیرتحقیقات پاکستان سے تعلق جوڑنے کی بھارتی کوششوں کومسترد کرتے ہیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C