بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھیجنے کا جواب دینا ہوگا، مشیر ڈونلڈ ٹرمپ
👁️ 160 بار دیکھا گیا
بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھیجنے کا جواب دینا ہوگا، مشیر ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بار پھر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش کی، بھارت بدحواسی میں مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھیج رہا ہے،بھارت کو امریکا سمیت عالمی برادری کو جواب دینا پڑے گا۔
جمعہ کے روز واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیاہے۔ ساجد تارڑ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی معنی رکھتی ہے جبکہ دوسری طرف بھارت بدحواس ہو چکا ہے۔
ساجد تارڑ نے میڈیا کے سامنے یہ بات بھی ظاہر کی کہ بھارتی وزیرخارجہ نے ثالثی کو مسترد کیا، بھارت بدحواسی میں مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھیج رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا واحد عالمی طاقت ہے جو جوڑنے اور توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کے لیے امریکا سے سفارتی تعلقات خراب کرنا ممکن نہیں، بھارت کو امریکا سمیت عالمی برادری کو جواب دینا پڑے گا۔
صدر ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کیسے حل کرنا ہے بھارت کو اس کا جواب دینا پڑے گا، امریکی صدر اپنے دورے میں مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہشمند ہیں، میرا خیال ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بہت بات ہوگئی ہے اب اسے حل ہونا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C