15/May/2025

بھارت کی کسی بھی جارحیت پر فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

👁️ 108 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بھارت کی کسی بھی جارحیت پر فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی کسی بھی جارحیت پر فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(ڈیلی اردو‌) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ یہ بیان انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے “اسکائی نیوز” کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں دیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے گفتگو کے دوران دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو نہایت خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال باہمی تباہی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق، بھارت اگر جنگی ماحول کو ہوا دے رہا ہے تو وہ دراصل ایک تباہ کن راستے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اب جوہری تصادم کے خطرے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، اور امریکا سمیت دیگر عالمی طاقتیں بخوبی سمجھتی ہیں کہ بھارت کس طرح کی خطرناک روش اپنا رہا ہے۔

کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل طلب تنازع قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور اگر کوئی دشمن ملک اس کے خلاف قدم اٹھائے گا تو اسے سخت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C