بہتان اور غیبت قرآن کی نظر میں! (شیخ نعیم کمال)
👁️ 109 بار دیکھا گیا
بہتان اور غیبت قرآن کی نظر میں! (شیخ نعیم کمال)
عزیزان من بندہ ناچیز باذنہ تعالیٰ قرآن فہمی کا مبتدی و ادنی طالب علم ہے۔ الحمد للّٰہ۔ قرآن حکیم نے دیگر احکامات مظہرہ و مطلقہ کے ساتھ دو عنوان درج بالا یعنی بہتان و غیبت کو اپنا موضوع خاص بنایا۔ بندہ انکی غائیت کو سمجھنے کا شائق ہوا، خالق و رب مطلق نے مدد کی اور نکتہ ہائے کو آشکار فرمایا۔ پیش خدمت ہے: دیکھا ہے جو کچھ میں نے وہ اوروں کو بھی دکھلا دے!
عزیزان من سورۃ نساء آئیت نمبر 12 -“تم میں سے کوئی ایک دوسرے کی غیبت نہ کرے۔ کیا تم اپنے مرے ہوئے بھائی کا کچا گوشت کھانا پسند کرو گے، جبکہ اس فعل میں شدید کراہت ہے” جبکہ دوسرے موضوع بہتان پر سورۃ نور میں فرمایا۔ جو لوگ پاکدامنوں پر تہمت/الزام/بہتان لگائیں اور پھر ثابت کرنے کیلئے 4 گواہ پیش نہ کر سکیں تو انکو 80 کوڑے مارو اور انکی مستقبل میں کوئی گواہی بھی قبول نہ کی جائے کیونکہ یہی فاسق ہیں۔ (اہل علم جانتے ہیں کہ 4 گواہ بھی وہ ہونگے جو مشہور ہوں کہ زاہد و متقی ہیں اور مشہور ہوں کہ جھوٹ نہیں بولتے ، ایسے 4 آج کے دور میں یکجا ہونے اور یکجا کرنے مشکل ہی نہیں نا ممکن ہیں)۔ پہلا نکتہ کہ اس بندے میں واقعی عیب تھا مگر اسکی غیر موجودگی میں اسکے عیب کا تذکرہ منع! یعنی غیبت، اور دوسرا بندہ الزام و عیب سے پاک تھا مگر اسپر الزام لگا دیا گیا تو اب ثابت نہ ہونے پر 80کوڑے کھائو۔ نہ 4 متقی پرہیزگار گواہ پیش ہوں اور نہ ہی ثابت ہو۔
دوسری طرف ہمارا رویہ یہ ہوتا ہے ہم آسانی سے بہتان لگانے والے کی بات بلا حیل و حجت مزے مزے سے تسلیم کر کے آگے بھی پھیلاتے ہیں اس شکل میں ہم بہتان اور غیبت دونوں کے مرتکب ہو رہے ہوتے ہیں حالانکہ قرآن کریم کا واضح حکم موجود ہے کہ اے ایمان والو بلا تحقیق خبر کو مت تسلیم کرو۔
نتیجہ: میرا رب یہ چاہتا ہی نہیں کہ اسکے بندے عیوب کی وجہ سے ریجیکٹڈ ہوں فراموش کر دئیے جائیں یا زیرعتاب آئیں۔ ہرحال میں میرا رب پردہ پوشی اور خاموشی چاہتا ہے، اور یہ ظرف کسی میں پیدا ہو جائے بہت بڑی عطا ہے۔
دوسرا نکتہ کہ دونوں گناہوں یعنی بہتان اور غیبت میں سے بڑا گناہ کونساہے اور سزا کس کی زیادہ ہے یہ حل ہونے میں بندہ نا چیز کو بھی کچھ سال لگے! آخر کار 2012 میں بندہ نے ایک تحقیق مقالہ قرآن،سائنس اور تصوف کی روشنی میں لکھا: Human Body VS Hard Disk جو کہ میری فیس بک پر “نوٹ (ز) سیکشن” میں موجود ہے۔
قارئین مطالعہ فرما سکتے ہیں۔ مذکور مقالہ سے مسئلہ غیبت حل ہو گیا کہ کچا گوشت کھانے سے مراد کیا ہے؟ اصل میں گوشت میں انسان کا سارا ڈیٹا محفوظ ہے، جسمیں گناہ، ثواب اور بے شمار دیگر معلومات و علم موجود ہے، اسکو ہم پڑھ نہیں پاتے یہ الگ بحث ہے۔ پس جب ہم اپنے بھائی کی غیبت کرتے ہیں تو گویا اسکا کچا گوشت کھا جاتے ہیں یعنی اسکے گناہوں کا ڈیٹا اسکے گوشت سے نکل کر غیبت کرنے والے کے گوشت میں ٹرانسفر ہو جاتا ہے۔ یعنی جسکی غیبت ہوئی وہ گناہ سے پاک اور جس نے دراصل عملی طور پر وہ گناہ کیا ہی نہ تھا غیبت کر کے مستوجب عذاب ہو گیا جو کہ آخرت میں اسے بھگتنا ہو گا۔ اللہ پناہ! معبود حقیقی ہمیں آخرت کے عذاب سے محمد رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت کا صدقہ محفوظ فرمائے آمین! طوالت کے خوف سے مختصر کئیے جاتا ہوں (مزید تفصیل پھر کبھی) کہ مسئلہ حل ہوا غیبت بڑا گناہ ہے جسکی سزا آخرت میں یقینی ہے اور اس دنیا میں بھی قابل نفرت و کراہت ہے۔ جبکہ بہتان غیبت سے چھوٹا گناہ ہے جسکی سزا 80 کوڑے ہے۔ یعنی 80 کوڑے کھا کر بھی کوئی زندہ رہے آجکل کا کمزور انسان یہ بھی محال ہے، ویسے دنیا میں چھوٹی سزا یہ بھی نہیں یہ سر عام مارے جاتے ہیں، کم رسوائی نہیں! البتہ اگر دنیا میں کوڑے نہ پڑے تو آخرت میں کھانے پڑیں گے اور معافی محض مظلوم کی ہاں یا نہ پر موقوف ہو گی!
مزید قرآن حکیم اس موضوع پر دیگر مقامات پر فرماتا ہے کہ جو تمہارے دلوں میں چھپی چیزیں ہیں وہ بھی بروز قیامت شرع عام ننگی کر کے رکھ دی جائیں گی اور ایک ذرہ بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ غور فرمائیں ہم کسی کے بارے دل میں برے خیالات رکھ چھوڑیں چاہے اظہار نہ کریں کیونکہ اظہار کرتے ہی فساد کا ڈر جو تھا۔ اب قیامت میں جب ہر شئی کھل جائے گی وہاں کتنی شرمندگی کا سامنا ہو گا۔ یعنی مومن کو تو حق تعالیٰ نے دل میں برائی سوچنے سے بھی منع فرما دیا۔ یا عزیز الغفار۔ یا عزیز الستار۔ فغفر ولا تواخذ نا ان سینا او اخطاءنا۔ آمین
آئیے لوٹتے ہیں اپنے گریبانوں کی طرف ایمانداری سے بتائیں درج بالا گناہ ہمارے معاشرے میں کس قدر عام اور بڑے مزے مزے سے کئیے جاتے ہیں جسکے دور رس اثرات سے نہ جانے کتنے گھر اجڑتے ہیں نہ جانے کتنی لڑائیاں ہوتی ہیں کتنی طلاقیں ہوتی ہیں اور کتنی رسوائیاں ہوتی ہیں جن تمام زیریں گناہوں کا حساب بھی اسی غیبت و بہتان کنندہ کو دینا ہو گا۔ رب کعبہ کی قسم اگر ہم صرف ان دو واہیات/ گناہوں سے سچی توبہ کر لیں تو نامہ اعمال ہلکا پھلکا ہو جائے گا۔ اور معاشرہ خوشحال ہو جائے گا۔ لوگوں کے گھر اجڑنے، قتل و لڑائیاں ہونے سے ہزاروں لوگ بچ جائیں گے۔ اللّٰہ مجھے اور ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
واللہ اعلم باالصواب۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C