بیروت فضائی حملے میں حسن نصراللہ ہلاک، اسرائیلی فوج
👁️ 70 بار دیکھا گیا
بیروت فضائی حملے میں حسن نصراللہ ہلاک، اسرائیلی فوج
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے آج ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز لبنانی دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ مارے گئے۔
https://x.com/IDFSpokesperson/status/1840013719226479052?t=vfFUcOb3fNVIBaf1il559Q&s=19
اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نادو شوشانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا، ”حسن نصراللہ ہلاک ہو گئے۔‘‘
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک اور فوجی ترجمان کیپٹن ڈیوڈ اوراہم کے حوالے سے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ حسن نصراللہ جمعے کے روز سے بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک ذریعے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جمعے کے روز سے نصراللہ کے ساتھ رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔
اسی ذریعے کا تاہم یہ بھی کہنا تھا کہ سن 2006 میں اسرائیل کے ساتھ جنگ میں بھی حسن نصراللہ کے ساتھ دو روز تک رابطہ منقطع ہو گیا تھا، تاہم وہ بعد میں زندہ سلامت سامنے آئے تھے۔
اسرائیلی فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے کمانڈر علی کراکے سمیت متعدد دیگر کمانڈر اسرائیلی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔
اسرائیلی بیان کے مطابق حسن نصراللہ کے 32 برس تک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر رہنے کے دوران بہت سے اسرائیلی شہری اور فوجی ہلاک ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے حسن نصراللہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعے دیگر ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے قتل کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث رہے: ’’وہ دنیا بھر میں مختلف ممالک کے شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے ہدایات دینے کے ذمہ دار تھے۔ نصراللہ اس تنظیم کے مرکزی فیصلہ ساز اور اسٹریٹیجک لیڈر تھے۔‘‘
واضح رہے کہ سات اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے دہشت گردانہ حملے اور جواب میں غزہ پٹی میں اسرائیل کی بڑی زمینی اور فضائی عسکری کارروائیوں کے دوران حزب اللہ نے بھی شمالی اسرائیل پر راکٹ حملوں کو آغاز کیا تھا۔ گزشتہ چند روز میں اسرائیل نے اپنے عسکری آپریشن کی توجہ غزہ سے لبنان پر مرکوز کی ہے اور لبنان میں حالیہ اسرائیلی کارروائیوں میں ہلاک شدگان کی تعداد سات سو سے زائد ہو چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9106 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C