تائیوان: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 8 جنرلز ہلاک
👁️ 109 بار دیکھا گیا
تائیوان: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 8 جنرلز ہلاک
تائپے (ڈیلی اردو) تائیوان کا فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں تائیوان فوج کے آرمی چیف اور ائیر چیف سمیت دیگر جنرلز ہلاک ہوگئے۔
عسکری ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالے ہیلی کاپٹر پر 13 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
Taiwan army chief dead in helicopter crash https://t.co/0R4MYh1UDI
— BBC News (World) (@BBCWorld) January 2, 2020
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تائیوان کے وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار 13 میں سے 5 افراد کو بچا لیا گیا، فوجی ہیلی کاپٹر نے ایوی ایشن سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی، ہیلی کاپٹر تائی پے سے شمال مشرقی شہر یلان جا رہا تھا۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعرات کی صبح بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یو ایچ 60 ایم تائپے کے قریب پہاڑی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔
ہیلی کاپٹر میں 13 افراد سوار تھے جن میں تائیوان آرمی چیف اور فضائیہ کے جنرل شین یی منگ بھی شامل تھے۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آئرلینڈ میں صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ حادثے میں چیف آف جنرل سٹاف شین یی منگ سمیت آٹھ سینیئر افسران ہلاک ہوگئے ہیں جن میں تین میجر جنرلز شامل ہیں۔
ہیلی کاپٹر تائی پے کے ایک پہاڑی علاقے میں تباہ ہوا، جس میں سوار 62 سالہ چیف آف جنرل اسٹاف متعدد اعلیٰ فوجی حکام کے ہم راہ نئے سال کی تقریبات میں شرکت کے لیے روٹین مشن پر یلان جا رہے تھے۔
ایئر فورس کمانڈر کے مطابق ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہوگیا، وزارت دفاع نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4561 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C