05/October/2024

تحریک انصاف پنجاب میں‌دہشتگردو‌ں کو منتقل اور اسلحہ سمگل کررہی ہے، گورنر خیبرپختونخواہ کا الزام

👁️ 61 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
تحریک انصاف پنجاب  میں‌دہشتگردو‌ں کو منتقل اور اسلحہ سمگل کررہی ہے، گورنر خیبرپختونخواہ کا الزام

تحریک انصاف پنجاب میں‌دہشتگردو‌ں کو منتقل اور اسلحہ سمگل کررہی ہے، گورنر خیبرپختونخواہ کا الزام

اسلام آباد(ڈیلی اردو) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے جلسے کے ذریعے دہشت گردوں کو پنجاب اور دیگر علاقوں میں ٹرانسپورٹ کرتی ہے، پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں غیر قانونی اسلحہ بھی پنجاب سمیت دیگر جگہوں پر اسمگل کرتے ہیں ۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 100 سے زیادہ افغان باشندے گرفتار ہوئے اور انہوں نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے جلوس کا مقصد دہشت گردوں کو پنجاب ٹرانسپورٹ کرنا ہوتا ہے، پہلے بھی ان کے جلسوں میں ایسے لوگ آتے تھے، ان کے جلسوں میں ہمیشہ ایسا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کے ذریعے یہ غیر قانونی اسلحہ بھی بھیجتے تھے، جلسے کے لیے آنے والی گاڑیوں میں اسلحہ لے کر آتے ہیں، یہ جلسے جلوسوں کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ بھی اسمگل کرتے ہیں ۔ ان کے جلسوں کی آڑ میں غیر قانونی مقیم افغان آ رہے ہیں، جو اسلام آباد لاہور میں اسٹریٹ کرائم ہو رہا وہ کیسے ہو جاتا ہے؟ یہی لوگ ہوتے ہیں جو اسلحہ لے کر آجاتے ہیں اور ایسی کارروائیاں کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C