19/November/2020

تحریک طالبان پاکستان کا جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

👁️ 39 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
تحریک طالبان پاکستان کا جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

تحریک طالبان پاکستان کا جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

‏اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے پش زیارت میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار مطلوب عالم اور سپاہی سلیمان شوکت کے نام سے ہوئی۔

جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C