ترکی اور ملائیشیا نے پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کردیا
👁️ 64 بار دیکھا گیا
ترکی اور ملائیشیا نے پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کردیا
استنبول (ڈیلی اردو) پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا ہے۔ کوالالمپور سمٹ کے اعلامیے کے مطابق ترکی اور ملائیشیا کے علاوہ قطر مل کر چینل بنائیں گے۔
https://twitter.com/kl_summit/status/1207950002707845120?s=08
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے بعد دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا تھا۔ پاکستان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت کرنی تھی جس میں 52 ممالک کے 400 نمائندوں سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہوں گے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردگان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی کو بھی کولالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
سمٹ 18 سے 21 دسمبر کو ملائیشیا میں منعقد ہونا ہے جس میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے جب کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین بھی اس میں شریک نہیں ہیں۔
وزیراعظم پاکستان کو 18دسمبر کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن ان کے سعودی عرب، بحرین اور سوئٹزرلینڈ کے دوروں کے باعث کوالالمپور سمٹ میں شرکت ممکن نہ ہوسکی۔
بعد ازاں خبر آئی تھی کہ عمران خان نے سوئزر لینڈ میں مہاجرین کے لیے ہونے والے سمٹ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور ان کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C