27/October/2025

ترکی سے تمام علیحدگی پسند کرد عسکریت پسندوں کا عراق کی طرف انخلا شروع

👁️ 307 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ترکی سے تمام علیحدگی پسند کرد عسکریت پسندوں کا عراق کی طرف انخلا شروع

ترکی سے تمام علیحدگی پسند کرد عسکریت پسندوں کا عراق کی طرف انخلا شروع

استبنول (ڈیلی اردو) کرد علیحدگی پسندوں کی ممنوعہ تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے اتوار 26 اکتوبر کے روز اعلان کیا کہ ترکی سے اس کی تمام مسلح فورسز کا انخلا شروع ہو گیا ہے، اور اب ان تمام جنگجوؤں کو شمالی عراق میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

عراق میں کوہ قندیل کے علاقے سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق پی کے کے نے اعلان کیا کہ اس نے ترکی سے اپنی تمام جنگجو فورسز کو نکالنا شروع کر دیا ہے، اور ان فورسز کو اب مرحلہ وار شمالی عراق میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

ساتھ ہی کردستان ورکرز پارٹی نے انقرہ حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اسے کردوں کے ساتھ شروع کردہ قیام امن کے عمل کے تسلسل اور اس کی حفاظت کے لیے قانون سازی اور عملی اقدامات کا آغاز کر دینا چاہیے۔

 

کردستان ورکرز پارٹی نے اس سال مئی میں ترکی کے خلاف اپنی کئی سال سے جاری مسلح جدوجہد ترک کر دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا تھا۔ اس طرح کرد علیحدگی پسندی کے اس دیرینہ لیکن خونریز تنازعے پر ایک حتمی اور اختتامی لکیر کھینچ دی گئی تھی، جو گزشتہ قریب چار دہائیوں میں مجموعی طور پر تقریباﹰ 50 ہزار انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنا۔

 

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے عراق میں کوہ قندیل کے خطے میں ہونے والی ایک تقریب میں موجود ایک نامہ نگار نے بھی کرد جنگجوؤں کی ترکی سے شمالی عراق میں منتقلی کے عمل کے آغاز کی تصدیق کر دی ہے۔

 

کردستان ورکرز پارٹی کی طرف سے کوہ قندیل میں منعقدہ ایک تقریب میں پڑھ کر سنائے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا، ’’ہم نے ترکی سے اپنی تمام فورسز کے انخلا کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔‘‘

 

اس تقریب میں 25 ایسے کرد عسکریت پسندوں نے بھی شرکت کی، جن کے بارے میں پی کے کے نے کہا کہ وہ ترکی سے انخلا کے بعد شمالی عراق پہنچے تھے۔ ان 25 کرد عسکریت پسندوں میں سے 17 مرد تھے اور آٹھ خواتین فائٹرز۔

 

ترک حکومت اور کرد علیحدگی پسندوں کے مابین

 

مفاہمت کا عمل تقریباﹰ ایک سال پہلے اس وقت شروع ہوا تھا، جب انقرہ حکومت نے غیر متوقع طور پر کردستان ورکرز پارٹی اور اس کے سالہا سال سے ترکی کی ایک جیل میں سزا کاٹنے والے سربراہ عبداللہ اوجلان کو قیام امن کی پیشکش کر دی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C