ترکی میں 5 افغان باشندوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
👁️ 116 بار دیکھا گیا
ترکی میں 5 افغان باشندوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
انقرہ (ڈیلی اردو/رائٹرز) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں 5 افغان باشندوں کی ایک ہفتے پرانی لاشیں ملی ہیں جنھیں مبینہ طور پر تیز دھار چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک گھر سے 5 افغانیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں پر تیز دھار چاقو کے ضربوں کے گہرے زخم بھی موجود ہیں۔ مقتولین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولین کے لواحقین نے پولیس میں ان پانچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی تاہم مزید تفصیلات ان کے اہل خانہ کو بھی معلوم نہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ قتل کی لرزہ خیز واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابتدائی طور پر قتل کے محرکات کا اندازہ نہیں ہوسکا۔
ادھر غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے واقعے کی تفصیلات اور مقتولین کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ترک وزارت خارجہ کو ای میل کی تاہم فوری طور پر جواب نہیں دیا گیا۔
تاحال مقتولین کے لواحقین بھی میڈیا کے سامنے نہیں آئے اور نہ ہی افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C