ترک جنگی طیاروں کی عراق میں ایک گاڑی پر بمباری، 4 جنگجو ہلاک
👁️ 51 بار دیکھا گیا
ترک جنگی طیاروں کی عراق میں ایک گاڑی پر بمباری، 4 جنگجو ہلاک
استنبول (ڈیلی اردو) ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبہ کردستان کے شمال میں دھوک گورنری میں ایک گاڑی پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اس گاڑی میں سوار کم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ترک طیاروں نے عراق کے کردستان صوبے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ایک عہدیدار نے بتایاکہ ترکی کے فضائی حملوں میں دھوک شہر سے تقریبا 20 کلومیٹر دور ایک کار کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 4 پی کے کے جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔
نواحی علاقے زاویتہ کے ڈائریکٹر مشیر گولی نے بتایا کہ ترک جنگی طیاروں نے دہوک سے 20 کلومیٹر دور راشانکی گاں اور زاویتہ کے مرکز کے درمیان مرکزی سڑک پر ایک کار پر بمباری کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بمباری کے نتیجے میں تمام چار کرد جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔حملے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
اس واقعے سے دو روز قبل ترکی کے ایک ڈرون طیارے نے اربیل کے شمال میں سیدکان میں عراقی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عراقی بارڈر فورس کے دو اعلی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد عراق اور ترکی کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی جس پر عراق نے ترکی سے سخت احتجاج کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C