ترک طیاروں کی عراق میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری
👁️ 23 بار دیکھا گیا
ترک طیاروں کی عراق میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری
انقرہ (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) انقرہ میں ترکیہ اور عراق کےعہدیداروں کے درمیاں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی بات چیت کے ایک روز بعد ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ترکیہ کے جنگی طیاروں نے بدھ کے روز ہمسایہ ملک عراق میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر نئے فضائی حملے کئے ہیں۔
ترکیہ اکثر شام اور عراق میں ان اہداف کے خلاف حملے کرتا رہتا ہے جن کے بارے میں اس کا خیال ہے کہ وہ کردستان ورکرز پارٹی، یا PKK سے وابستہ ہیں۔ PKK ایک کالعدم کرد علیحدگی پسند گروپ ہے جس نے 1980 کی دہائی سے ترکیہ کے خلاف بغاوت کر رکھی ہے۔
وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق، لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے گارا، ہاکورک اور قندیل کے علاقوں میں PKK کے کل 14 مشتبہ اہداف کو نشانہ بنایا جہاں طیاروں نے جنگجوؤں کے زیر استعمال غاروں، پناہ گاہوں اور گوداموں کو تباہ کر دیا۔
وزارت نے مزید کہا کہ شہریوں، تاریخی یا ثقافتی ورثے اور ماحول کو نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔
PKK، بغداد کی حکومت یا عراق کے نیم خودمختار شمالی کرد علاقے کی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
انقرہ کا موقف ہے کہ شمالی عراق میں PKK کی پناہ گاہیں ہیں جہاں اس کی قیادت بھی مبینہ طور پر مقیم ہے۔
منگل کے روز، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہکان فیدان اور ان کے عراقی ہم منصب فواد حسین کی قیادت میں اعلیٰ فوجی اور سکیورٹی حکام نے انقرہ میں ایک اجلاس کیا ۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق اجلاس میں PKK کے خطرے سمیت سکیورٹی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی کے کے کو امریکہ اور یورپی یونین بھی ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتے ہیں۔
1984 میں یہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C