توہین مذہب مقدمات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
👁️ 77 بار دیکھا گیا
توہین مذہب مقدمات: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
لاہور (ڈیلی اردو) توہین مذہب کے مقدمات کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ اداروں کو تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف 9 مئی تک کسی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہراساں کرنے سے روک دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی قیادت پر توہین مذہب کا الزام لگا کر مقدمات بنائے جارہے ہیں، عدالت مقدمات میں نامزد ساتھیوں کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکے اور ملک بھر میں درج مقدمات کو ریکارڈ پر لانے کی ہدایت جاری کرے، ایف آئی اے یا پولیس کی کوئی بھی کارروائی غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے بھی حفاظتی ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ حفاظتی ضمانت منظور کر کے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے، اپنے خلاف درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں، میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کی گئی۔ عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ جاری کرتے ہوئے شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار کرنے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنا عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4551 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C