16/December/2025

تھائی لینڈ کی جانب سے کمبوڈیا کے انگکور مندروں کے قریب بمباری

👁️ 191 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
تھائی لینڈ کی جانب سے کمبوڈیا کے انگکور مندروں کے قریب بمباری

تھائی لینڈ کی جانب سے کمبوڈیا کے انگکور مندروں کے قریب بمباری

فنون پین/بینکاک (ڈیلی اردو) کمبوڈیا نے پیر کے روز تھائی لینڈ پر الزام عائد کیا کہ اس نے سرحدی تنازعے کے دوبارہ بھڑکنے کے دوران کمبوڈیائی حدود کے اندر حملے کرتے ہوئے سیئم ریپ صوبے پر بمباری کی، جہاں صدیوں پرانے انگکور مندر واقع ہیں۔ یہ کمبوڈیا کی سب سے بڑی سیاحتی کشش ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس تنازعے کے دوران تھائی فوج نے اس صوبے کو نشانہ بنایا ہے۔

 

دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعے کی جڑیں نوآبادیاتی دور سے جڑی ہیں۔ دونوں ممالک کی باہمی سر‌حد 800 کلومیٹر طویل ہے۔ جولائی میں دونوں ملکوں کے درمیان پانچ روزہ جھڑپوں کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بعد میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی، تاہم چند ماہ کے اندر یہ سیزفائر معاہدہ ٹوٹ گیا تھا۔ رواں ماہ دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی میں اب تک فوجیوں اور عام شہریوں سمیت کم از کم 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً آٹھ لاکھ افراد بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔

 

کمبوڈیا کی وزارت دفاع کے مطابق پیر کے روز ایک تھائی جنگی طیارے نے سیئم ریپ صوبے کے ضلع سری سنام میں بے گھر شہریوں کے ایک کیمپ کے قریب بمباری کی۔ یہ علاقہ انگکور واٹ کے مشہور آثارِ قدیمہ سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔ وزیر اطلاعات نیتھ فیکترا نے کہا کہ یہ کمبوڈیا کی حدود میں اب تک کا سب سے اندر تک کیا گیا حملہ ہے، جو سرحد سے 70 کلومیٹر سے زائد اندر ہے اور کسی بھی متنازعہ علاقے سے بھی دور ہے۔

 

ان کے مطابق اس بمباری کے نتیجے میں پہلے سے بے گھر سینکڑوں خاندانوں کو ایک بار پھر محفوظ مقامات کی جانب فرار ہونا پڑا۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر جھڑپیں شروع کرنے اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کر رہے ہیں، جبکہ ہر فریق اپنے عسکری اقدام کو دفاعی ردعمل قرار دیتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C