تین امریکیوں کو ہلاک کرنے والا حملہ آور شامی سکیورٹی فورسز کا اہلکار تھا، وزارت داخلہ شام
👁️ 210 بار دیکھا گیا
تین امریکیوں کو ہلاک کرنے والا حملہ آور شامی سکیورٹی فورسز کا اہلکار تھا، وزارت داخلہ شام
دمشق (ڈیلی اردو/اے ایف پی) شام کی وزارت داخلہ نے اتوار 14 دسمبر کو تصدیق کی ہے کہ پالمیرا کے علاقے میں تین امریکیوں کو ہلاک کرنے والا مسلح شخص شامی سکیورٹی فورسز کا رکن تھا، جسے شدت پسندانہ رجحانات کے باعث برطرف کیے جانے کا فیصلہ کیا جا چکا تھا۔
شامی وزارت داخلہ کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے اس واقعے میں دو امریکی فوجی اور ایک سویلین مترجم ہلاک ہوئے۔ شامی حکومت نے واقعے کو ’’دہشت گردانہ حملہ‘‘ قرار دیا، جبکہ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ حملہ داعش سے تعلق رکھنے والے ایک عسکریت پسند نے کیا جسے بعد ازاں ہلاک کر دیا گیا۔
شامی وزارت داخلہ کے ترجمان نورالدین البابا نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ حملہ آور کے بارے میں سکیورٹی اداروں نے پہلے ہی ’’انتہا پسند مذہبی خیالات‘‘ کی نشاندہی کر لی تھی اور اتوار کے روز اسے فورسز سے برطرف کرنے کا منصوبہ تھا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک شامی سکیورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کے 11 اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
عہدیدار کے مطابق حملہ آور گزشتہ 10 ماہ سے زائد عرصے سے شامی سکیورٹی فورسز کا حصہ تھا اور پالمیرا میں تعیناتی سے قبل مختلف شہروں میں خدمات انجام دے چکا تھا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کے بعد ’’انتہائی سخت جوابی کارروائی‘‘ کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ایک شامی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پالمیرا میں واقع ایک شامی اڈے پر ’’شامی اور امریکی افسران کے درمیان ملاقات‘‘ کے دوران پیش آیا، تاہم پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ ’’ایک ایسے علاقے میں ہوا جو شامی صدر کے کنٹرول میں نہیں ہے‘‘۔
شامی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق واقعے کے جواب میں حکام نے حمص صوبے میں، جہاں پالمیرا واقع ہے، داعش کے اہداف کے خلاف سکیورٹی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
17/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
وائٹ ہاؤس پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام، ایف بی آئی نے 5 افراد گرفتار کر لیے
17/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4566 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C