جامعہ کراچی دھماکا: خودکش خاتون کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
جامعہ کراچی دھماکا: خودکش خاتون کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی یونیورسٹی میں خودکش بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے خودکش بمبار خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے۔
خودکش بمبار خاتون آخری بار شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں اپنے شوہر اور بچوں سے ملنے گئی جب کہ ویڈیو میں خاتون کو بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ خاتون کے کاندھے پر سیاہ رنگ کا بیگ لٹکا ہوا ہے اور کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کے لیے یہی بیگ استعمال کیا گیا۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ خاتون بچوں کو شوہر کے حوالے کرنے آئی تھی جب کہ خاتون کے شوہر کی گرفتاری کے لیے اسی ہوٹل میں چھاپا مارا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ریکارڈ کے مطابق ہوٹل میں خاتون کا شوہر افتخار نامی شخص کے ساتھ آتا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش دھماکے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یاد رہے جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکا کی خصوصی ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئی تھیں، جس میں دیکھا گیا تھا کہ خودکش بمبار خاتون شاری بلوچ اور شوہر ڈاکٹر ہیبتان بلوچ نے دھماکے سے قبل شادی کی سالگرہ منائی، سالگرہ کی وڈیو میں دونوں کو گنگناتے، ہنستے اور غبارے پھاڑتے دیکھا جاسکتا تھا۔
خاتون بمبار شاری بلوچ دھماکے سے ایک روز قبل بھی جائے واردات پر موجود تھی، انھیں ٹھیک 2 بج کر 8 منٹ پر گاڑی کو کنفیوشز انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہوتے دیکھا گیا تاہم اس نے دھماکا نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں داعش کے ٹھکانے پر فضائی حملہ، ٹھکانہ مکمل تباہ
13/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہاز پر نامعلوم چیز سے حملہ
13/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15534 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11821 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9124 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7412 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5147 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C