جرمنی میں حماس کا اہم رکن گرفتار، یہودی و اسرائیلی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام
👁️ 280 بار دیکھا گیا
جرمنی میں حماس کا اہم رکن گرفتار، یہودی و اسرائیلی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام
برلن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) جرمن پولیس نے ایک لبنانی شہری کو مسلح تنظیم حماس کے رُکن ہونے اور یورپ میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے۔
لبنانی شخص، جس کی شناخت ’محمد ایس‘ کے نام سے کی گئی ہے، کو جمعے کی شام بیروت سے آمد کے بعد برلن کے براندنبورگ ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔
وفاقی پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ اگست 2025 میں گرفتار شخص نے 300 گولیاں حاصل کرنے میں یگر ملزمان کو مدد فراہم کی تھی اور وہ یہودی اور اسرائیلی اداروں پر حملوں کی مبینہ منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔
گرفتار شخص کو ایک وفاقی جج کے سامنے پیش کیا جانا ہے جو کہ عدالتی کارروائی سے قبل ملزم کو حراست میں رکھنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
جرمن حکام کا کہنا ہے کہ ’محمد ایس‘ نے گذشتہ برس اکتوبر میں یہودی اور اسرائیلی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے تین میں سے ایک حماس کے مبینہ رُکن ’عابد ال جی‘ کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق یہ تینوں افراد برلن میں ہتھیار ایک دوسرے کے حوالے کرتے وقت گرفتار کیے گئے تھے۔ ان میں سے دو ملزمان جرمن شہری ہیں جبکہ ایک کا تعلق لبنان سے ہے۔
خیال رہے گذشتہ برس نومبر میں بھی پولیس نے ایک لبنانی شہری کو حماس کا مبینہ رکن ہونے کے شک پر چیک رپبلک کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
20/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15624 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11919 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9274 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7532 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5486 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C