جرمنی میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں کیخلاف کارروائی، 25 گرفتار
👁️ 60 بار دیکھا گیا
جرمنی میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں کیخلاف کارروائی، 25 گرفتار
برلن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) چھاپوں کے دوران جرمن پولیس نے دائیں بازو کے پچیس انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ عناصر ایک’’ مقامی ہشت گرد تنظیم‘‘ کے اراکین یا حامی ہیں جو جرمن ریاست کا تختہ الٹنے اور اسکے قوانین و ضوابط تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔
وفاقی جرمن پولیس نے بُدھ کی صبح ملک بھر میں چھاپے مارے اور ایک دہشت گرد تنظیم کے 25 مشتبہ اوراکین یا حامیوں کو گرفتار کر لیا۔ اس چھاپہ مار کارروائی کا اعلان جرمنی کی وفاقی پراسیکیوشن ایجنسی اور جرمن وزیر انصاف مارکو بوش من نے کیا۔ جرمن وزیر نے کہا کہ ان تحقیقات کی ہدایات دراصل ایک مشتبہ دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کی گئی جس کا تعلق reichsbürger موومنٹ یا ” ‘رائش سیٹیزنز موومنٹ‘‘ سے ہے۔
جرمن وزیر انصاف مارکو بوش من نے کہا کہ چھاپے ایسے افراد کے خلاف مارے گئے جن پر ریاستی اداروں پر مسلح حملے کی منصوبہ بندی کا شبہ ہے۔ ُبدھ کو اپنے بیان میں جرمن وزیر انصاف کا کہنا تھا،”آج صبح سے دہشت گردی کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع ہو رہا ہے۔ فیڈرل پبلک پراسیکیوٹر جنرل رائش سیٹیزنز موومنٹ مشتبہ دہشت گرد نیٹ ورک کی تحقیقات کر رہا ہے۔‘‘ مارکو بوش من کے بقول،”یہ شبہ پایا جاتا ہے کہ آئینی اداروں پر مسلح حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔‘‘
سرچ آپریشن کا دائرہ کار
جرمن پولیس کی طرف سے کی گئی چھاپہ مار کارروائی میں جرمنی کی گیارہ ریاستوں میں 52 مشتبہ افراد کی 130 املاک یا جائیدادوں کا احاطہ کیا گیا۔
استغاثہ کے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق نومبر 2021ء کے آخر میں قائم ہونے والی ایک دہشت گرد تنظیم سے ہے، جس نے خود کو جرمنی کے موجودہ ریاستی نظام سے انحراف کرتے ہوئے اس پر قابو پانے اور اس کی جگہ ریاست کی اپنی شکل دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس پورے منصوبے کا خاکہ پہلے ہی تیار کیا جا چکا ہے۔ جرمنی کی قومی انٹیلی جنس ایجنسی کا اندازہ ہے کہ اس تحریک کے تقریباً 21 ہزار پیروکار ہیں۔
گرفتار کیے گئے 25 مردوں اور عورتوں میں سے 24 کا تعلق جرمنی سے ہے اور ایک مشتبہ حامی کا تعلق روس سے ہے۔ اس سلسلے میں ایک گرفتاری آسٹریا اور ایک اٹلی میں بھی عمل میں آئی ہے۔ وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ان کی نگاہ 27 دیگر مشتبہ افراد پر بھی ہے۔
رائش سیٹیزنز موومنٹ بہت سی چھوٹی تنظیموں اور افراد پر مشتمل ہے، خاص طور پر جرمن ریاست برانڈنبرگ، میکلنبُرگ-ویسٹرن پومیرینیا اور باویریا میں۔ اس تحریک کے اراکین اور حامی نہ تو وفاقی جمہوریہ جرمنی اور نہ ہی اس کے کسی سرکاری حکام اور اداروں کی قانونی حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ان افراد کا استدلال ہے کہ دوسری عالمی جنگ سے پہلے کے جرمن آئین کو کبھی مکمل طور پر کالعدم قرار نہیں دیا گیا تھا نہ ہی اسے منسوخ یا مسترد کیا گیا تھا، اس لیے 1949ء میں مغربی جرمنی کی تشکیل اور اب دوبارہ متحد جرمنی کی قانونی حیثیت درست نہیں ہے۔ یعنی رائش سیٹیزنز موومنٹ سے وابستہ تمام افراد وفاقی جمہوریہ جرمنی کی موجودہ قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ Drittes Reich کی اصطلاح تاریخ میں جرمن نیشنل سوشلسٹوں کے دور کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ 1920ء کے عشرے میں قومی تحریک چلانے والے اور نازی سوشلسٹوں نے اسے اپنے سیاسی پروپگینڈا کے لیے بطور قومیت پرستی بھی استعمال کیا۔ یہ دور ہٹلر کا نازی دور تھا اس لیے دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے بعد اس اصطلاح کو انتہای تنقید کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا اور اسے ترک کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8833 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2101 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C