جرمنی میں نیشنل سکیورٹی کونسل کا قیام
👁️ 356 بار دیکھا گیا
جرمنی میں نیشنل سکیورٹی کونسل کا قیام
برلن (ڈیلی اردو/ ڈی پی اے) جرمنی ایک نیشنل سکیورٹی کونسل کے قیام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے تاکہ قومی سکیورٹی پالیسی کو بہتر طور پر مربوط اور مؤثر بنایا جا سکے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، وزارتوں کے مابین مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ 27 اگست کو کابینہ اجلاس میں اس نئے ادارے کے قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی جائے گی۔
یہ کونسل حکومت کو نہ صرف داخلی و خارجی خطرات کے حوالے سے باخبر فیصلے کرنے میں مدد دے گی بلکہ درمیانی اور طویل مدتی سکیورٹی خطرات کی پیش بینی کے لیے حکمت عملی بھی مرتب کرے گی۔
امریکی و برطانوی ماڈل کی طرز پر ڈھانچہ
نیشنل سکیورٹی کونسل کا قیام چانسلر فریڈرش میرس کی قیادت میں قائم اتحادی حکومت، جس میں قدامت پسند بلاک اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں، کے مشترکہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اس کا ڈھانچہ امریکا اور برطانیہ کے نیشنل سکیورٹی ماڈلز سے متاثر ہو کر تشکیل دیا گیا ہے، اور اس کی توجہ صرف دفاعی نہیں بلکہ داخلی، معاشی، ڈیجیٹل اور تزویراتی امور پر بھی مرکوز ہو گی۔
کونسل کی ساخت اور شرکت کنندگان
کونسل کی صدارت بذات خود چانسلر فریڈرش میرس کریں گے، جبکہ مختلف وفاقی وزارتوں کے سربراہان جن میں مالیات، خارجہ، دفاع، داخلہ، انصاف، معیشت و توانائی، ترقیاتی تعاون اور ڈیجیٹل جدیدیت شامل ہیں۔ اس میں مستقل رکن ہوں گے۔
علاوہ ازیں، ضرورت پڑنے پر جرمن سکیورٹی اداروں، وفاقی ریاستوں، یورپی یونین، نیٹو اور سکیورٹی ماہرین کو بھی اجلاس میں مدعو کیا جا سکے گا۔ تاہم کونسل کی فیصلہ سازی کابینہ کے فیصلوں سے متصادم نہیں ہو سکے گی۔
فیڈرل سکیورٹی کونسل کا انضمام اور نئی اسٹاف یونٹ
موجودہ فیڈرل سکیورٹی کونسل (جو اسلحہ برآمدات کی نگرانی کرتی ہے) اور سکیورٹی کابینہ کے افعال کو اس نئی نیشنل سکیورٹی کونسل میں ضم کر دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے چانسلری میں ایک نیا اسٹاف یونٹ بھی قائم کیا جا رہا ہے، جس کے لیے ابتدائی طور پر 13 نئی اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔
بحران کے وقت فوری ردعمل اور طویل مدتی حکمت عملی
یہ کونسل صرف ہنگامی حالات میں نہیں بلکہ باقاعدگی سے اجلاس کرے گی تاکہ مختلف نوعیت کے خطرات، جیسے کہ سائبر حملے، بین الاقوامی کشیدگی، یا دہشت گردی کے امکانات، کا بروقت ادراک اور جواب ممکن ہو۔
ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے، یوکرین پر روسی چڑھائی، اور افغانستان سے اتحادی افواج کی واپسی جیسے واقعات مستقبل میں ایسے چیلنجز کی مثالیں سمجھی جا رہی ہیں جن پر فوری ردعمل کی ضرورت ہوتی ہے۔
تھنک ٹینکس اور ماہرین کی شمولیت
نئی سکیورٹی پالیسی کی تیاری اور نظرِ ثانی کے عمل میں جرمنی کے تھنک ٹینکس، تحقیقی ادارے اور سکیورٹی ماہرین بھی شامل ہوں گے۔ سابقہ حکومت کی تیار کردہ نیشنل سکیورٹی اسٹریٹجی کو اس نئے فریم ورک میں اپڈیٹ کیا جائے گا۔
عوامی شفافیت اور آئینی حدود
کونسل کے فیصلے بوقتِ ضرورت عوام کے ساتھ بھی شیئر کیے جا سکیں گے، تاہم اس کا کام وزارتی خود مختاری کو متاثر نہیں کرے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، امریکا کی طرز پر "نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر" کا علیحدہ عہدہ تخلیق نہیں کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ سمیت دیگر اہم وزارتوں کے ساتھ گہری مشاورت کے بعد تیار کیے گئے اس منصوبے کو ستمبر سے قبل فعال کیے جانے کی امید کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں دمشق۔حمص شاہراہ پر ڈرون حملہ، القاعدہ سے منسلک سابق تنظیم کا کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک
28/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے گولہ باری، ایک شہری ہلاک، 5 زخمی؛ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی
28/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں 2 افراد پر فردِ جرم عائد
27/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر بم حملہ، بیٹا ہلاک، 3 افراد زخمی
27/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کے مشرق میں تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ایرانی بحریہ کا دعویٰ
27/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حوثیوں کا سعودی عرب کی راس تنورہ آئل ریفائنری پر میزائل حملے کا دعویٰ، تنصیب کے قریب آگ لگنے کی اطلاع
27/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26407 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15645 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11942 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9306 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7558 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5528 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C