جرمنی میں چاقو بردار شخص کا حملہ، 3 افراد ہلاک، 5 زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
جرمنی میں چاقو بردار شخص کا حملہ، 3 افراد ہلاک، 5 زخمی
برلن (ڈیلی اردو) چاقو بردار شخص نے حملے کر کے 3 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن شہر ووارزبرگ میں مسلح شخص نے چاقو کے وار کرکے 3 افراد کو قتل اور 5 کو زخمی کردیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آور کی ٹانگ پر گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ سے بتایا گیا ہے۔
https://twitter.com/0_politics2/status/1408472280292892676?s=19
جنوبی جرمن صوبے باویریا کی داخلی سلامتی کے اعلیٰ ترین سکیورٹی اہلکار اور وزیر داخلہ جوآخم ہیرمان نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ اس حملے میں مسلم انتہا پسندی کو فی الحال نظر انداز نہیں کیا گیا اور اس تناظر میں یقینی طور پر تفتیشی عمل جاری ہے۔ ہسپتال میں داخل حملہ آور سے پولیس اور سکیورٹی حکام پوچھ گچھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ امر بھی اہم ہے کہ حملے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور نے حملہ کرنے سے قبل ‘اللہ اکبر‘ کا نعرہ بھی لگایا تھا.
پولیس کے مطابق وورز برگ میں حملہ کرنے والا مشتبہ صومالی حملہ آور نے پچیس جون کو جرمن وقت کے مطابق شام پانچ بجے چاقو سے حملے شروع کیے تھے۔ یہ شخص سن 2015 سے وورز برگ میں رہائش رکھے ہوئے ہے۔ اس کو حال ہی میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ یا شیلٹر میں منتقل کیا گیا تھا۔
جرمن پولیس کے مطابق حملہ آور کی جان کو کوئی خطرہ نہیں تاہم حملے میں زخمی دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے علاقے کو سرچ آپریشن کے بعد کلئیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزید کسی حملہ آور کی موجودگی کا کوئی امکان نہیں تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
https://twitter.com/LONE81/status/1408468404080627720?s=19
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5103 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C