جرمنی: ٹرین میں چاقو حملے سے تین مسافر زخمی، ملزم گرفتار
👁️ 24 بار دیکھا گیا
جرمنی: ٹرین میں چاقو حملے سے تین مسافر زخمی، ملزم گرفتار
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/روئٹرز) جرمنی کی ہائی اسپیڈ ریل گاڑی میں کئے گئے چاقو کے وار سے کم از کم تین افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ حملے کے وقت ریل گاڑی جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا میں روانہ تھی۔
مقامی پولیس نے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ ہفتہ چھ اکتوبر کی صبح نو بجے ٹیلیفون پر انہیں ریل گاڑی میں کیے جانے والے حملے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس وقت چاقو سے حملے کیے گئے، اس وقت ریل گاڑی جنوبی جرمن ریاست باویریا کے شہروں ریگنز برگ اور نیورمبرگ کے درمیان روانہ تھی۔ اس حملے کے بعد سے اس ریل لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس طرف سے گزرنے والی ٹرینوں کو متبادل ٹریک پر سفر جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
مشتبہ حملہ آور گرفتار
ریل گاڑی کے اندر کیے جانے والے چاقو کے حملے کی تفصیلات پولیس فراہم کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ البتہ جرمن سکیورٹی حکام نے اس کی تصدیق کی ہے کہ چاقو زنی کرنے والے مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور ایک ستائیس سالہ شامی شخص ہے۔ کثیر الاشاعت اخبار بلڈ کے مطابق حملہ آور دماغی خلل بھی رکھتا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ بقیہ مسافروں میں کوئی مزید مشتبہ فرد نہیں ہے۔ پولیس نے مبینہ حملہ آور کے بارے میں بھی کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چاقو کے وار سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں دو کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ زخمیوں کی عمریں چھبیس، انتالیس اور ساٹھ برس بتائی گئی ہیں۔
جس ریل گاڑی کے اندر حملے کیے گئے، اس کو زوئبرزڈورف کے ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ ریل گاڑی کے دو سو سے زائد مسافروں کو باہر نکال کر ایک قریبی ریسٹورانٹ پہنچا دیا گیا، جہاں اتارے گئے تمام مسافروں کی تواضع کافی اور چائے کے ساتھ کی گئی۔
مسافروں کو ٹرین سے باہر نکالنے کے بعد پولیس نے تمام ڈبوں کی تلاشی کا عمل بھی مکمل کیا۔ ریل گاڑی اس وقت جس مقام پر کھڑی ہے، وہ جرمن دارالحکومت سے چار سو تہتر کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
Several people were injured in a knife attack on a train in Germany, and a male suspect has been arrested, police said https://t.co/b5KRTJ01V7 pic.twitter.com/9bsL2aP53r
— Reuters (@Reuters) November 6, 2021
ان حملوں کا تفتیشی عمل بھی زوئبرزڈورف کی پولیس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وفاقی جرمن پولیس کے ساتھ ساتھ ریاست باویریا کے پولیس اہلکار بھی زوئبرزڈورف پہنچ چکے ہیں۔ اس وقت زوئبرزڈورف ریلوے اسٹیشن پر پولیس اور دوسرے سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موجود ہے۔
زوئبرزڈورف کا ریلوے اسٹیشن بالائی پلاٹینیٹ کے ضلع نوئے مارکٹ میں واقع ہے۔
جرمن وزیر داخلہ کا اظہارِ ہمدردی
جرمنی کے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے اس حملے کو خوف ناک قرار دیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حملے کے محرکات کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ریل گاڑی جس مقام پر کھڑی ہے، یعنی زوئبرزڈورف کے مقامی افراد کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں اور لوگوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے زخمیوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ باویریا کے قدامت پسند سیاستدان نے ریل گاڑی کے عملے اور ایمرجنسی پولیس کی بروقت اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C