جرمن شہر ڈوئسبرگ کے جم میں متعدد افراد پر چاقو سے حملہ
👁️ 37 بار دیکھا گیا
جرمن شہر ڈوئسبرگ کے جم میں متعدد افراد پر چاقو سے حملہ
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) مغربی جرمنی کے پرانے شہر ڈوئسبرگ کے ایک جم میں چاقو سے حملے میں کم از کم چار افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کی جانب سے کارروائی جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق ایک ملزم اب بھی فرار ہے۔
پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ منگل کی رات کو ایک حملہ آور نے مغربی جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ کے پرانے علاقے میں واقع فٹنس سینٹر میں کم از کم چار افراد کو چاقو سے شدید طور زخمی کر دیا۔
حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ قریبی شہر ایسین کی پولیس کی قیادت میں ایک آپریشن جاری ہے اور شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس علاقے سے گریز کریں۔
پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے
ایسن پولیس کے ترجمان نے جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ اس حملے کے سلسلے میں، ”ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔”
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ حملے میں ”چھرا مارنے یا کاٹنے والا ہتھیار” استعمال کیا گیا۔ اس نے مزید کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
جرمنی کے معروف اخبار بلڈ کی اطلاعات کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ مجرم نے جم کے اندر کافی ہنگامہ آرائی کی اور وہ ابھی تک فرار ہے۔ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے کیا محرکات ہو سکتی ہیں۔
پولیس نے اپنی ایک ٹویٹ پوسٹ میں کہا کہ ”متاثرین میں سے تین کو جان لیوا زخم آئے ہیں ” اور ایک دوسرے متاثرہ شخص کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار جوشا ویبر ڈوئسبرگ میں، جہاں یہ واقعہ پیش آیا، وہیں موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کے ایک ترجمان نے انہیں۔
بتایا ہے کہ وہ ”کم از کم ایک مشتبہ شخص” کی تلاش کر رہے ہیں۔ اس سرچ آپریشن میں ایس ای کی ‘ٹیکٹیکل پولیس یونٹ’ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
جوشا ویبر کا کہنا ہے کہ انہیں ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملے کے چاروں متاثرین جرمن شہری ہیں۔
ویبر نے بتایا کہ حملے کی وجہ سے چونکہ شہر کے مرکز کو بند کر دیا گیا اس لیے علاقے کی سڑکیں ”سنسان” تھیں۔ ان کی ٹویٹ کے مطابق پولیس حکام ملزم کو پکڑنے کے لیے ڈیوسبرگ شہر کی حدود کے باہر بھی اسے تلاش کر رہے ہیں۔
پولیس نے ڈیوسبرگ میں سٹی ہال کے سامنے پریس کے لیے میڈیا رابطہ پوائنٹ قائم کیا ہے اور جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین سے اب پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C