جمال خاشقجی قتل کیس: اقوام متحدہ کے تفتیش کار کو قتل کی دھمکی نہیں دی، سعودی عہدیدار
👁️ 69 بار دیکھا گیا
جمال خاشقجی قتل کیس: اقوام متحدہ کے تفتیش کار کو قتل کی دھمکی نہیں دی، سعودی عہدیدار
ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب کے سینئر عہدیدار نے اقوام متحدہ کے تفتیش کار اگنیس کیلمارڈ کو 2018 میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی سے تفتیش پر قتل کی دھمکی دینے کا دعوٰی مسترد کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی اخبار گارجین نے رپورٹ میں کہا تھا کہ جنوری 2020 میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سعودی عرب کے ایک سینئر عہدیدار نے دو مرتبہ دھکمی دی کہ اگر اقوام متحدہ نے انہیں نہیں روکا تو کلیمارڈ کو ‘خیال رکھنا’ ہوگا۔
اقوام متحدہ کی ماورائے آئین و قانون قتل اور پھانسیوں سے متعلق امور کی نمائندہ خصوصی کلیمارڈ نے کہا تھا کہ ان الفاظ کو جنیوا میں ان کے ساتھیوں نے ‘قتل کی دھمکی’ سے تعبیر کیا تھا۔
دوسری جانب سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ عواد بن صالح العواد کا کہنا تھا کہ کلیمارڈ اور اقوام متحدہ کے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ انہیں خطرہ ہے۔
سعودی عرب کے سابق وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘میں ان خیالات کی سختی سے تردید کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘مجھے وہ گفتگو مکمل طور پر یاد نہیں ہے، میرا کبھی ایسا ارادہ نہیں ہوگا یا اقوام متحدہ کے نامزد کسی فرد کو دھمکی دوں یا نقصان پہنچاؤں یا اس معاملے پر کسی کے لیے بھی ایسا کروں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے جو کچھ کہا تھا اس کو دھمکی کا رنگ دیا گیا جس پر میرا دل دکھا ہے’۔
اقوام متحدہ یا ان کی نمائندہ کلیمارڈ کی جانب سے اس کے بعد کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔
جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور سعودی عرب برسوں بعد سنگین سفارتی بحران کا شکار ہوگیا تھا۔
کلیمارڈ کی رپورٹ جون 2019 میں شائع ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ‘مصدقہ ثبوت’ ہیں کہ ولی عہد محمد بن سلمان سمیت سعودی عہدیدار قتل میں ملوث ہیں۔
گزشتہ ماہ امریکا نے بھی اپنی انٹیلی جنس رپورٹ جاری کی تھی جس میں محمد بن سلمان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ انہوں نے جمال خاشقجی کے قتل کی منظوری دی تھی۔
سعودی عرب نے امریکی رپورٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مسترد کردی تھی۔
امریکا نے سعودی ولی عہد کے حوالے سے سخت رپورٹ جاری کرنے کے باوجود پابندیوں سے گریز کیا تھا۔
کلیمارڈ نے محمد بن سلمان کے خلاف امریکا کی رپورٹ ‘انتہائی پریشان کن’ ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘میرے خیال میں اگر کسی کے جرائم کو دیکھا نہیں گیا تو یہ خطرناک نہ بھی ہو تو انتہائی سنجیدہ ہے’۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں سعودی قونصل خانے میں لالچ میں لایا گیا تھا اور انہیں سعودی ولی عہد سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک ٹیم نے ہلاک کردیا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے اس کے جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا تھا اور جمال خاشقجی کی باقیات کبھی نہیں ملی۔
امریکی انتظامیہ کے عہدیدار نے بتایا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ سابق نائب سعودی انٹیلی جنس چیف احمد العسیری اور سعودی رائل گارڈ کی ریپڈ انٹروینشن فورس پر پابندیوں کا اعلان کرے گا۔
امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں ریپڈ انٹروینشن فورس کا جمال خاشقجی کے قتل میں اہم کردار بتایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C