12/April/2022

جنوبی وزیرستان: جھڑپ میں دو مبینہ دہشت گرد اور میجر شجاعت حسین سمیت دو اہلکار ہلاک

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان: جھڑپ میں دو مبینہ دہشت گرد اور میجر شجاعت حسین سمیت دو اہلکار ہلاک

جنوبی وزیرستان: جھڑپ میں دو مبینہ دہشت گرد اور میجر شجاعت حسین سمیت دو اہلکار ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایس جی کمانڈو میجر شجاعت سمیت دو فوجی ہلاک جبکہ دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوارڈہ کے شہری علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

بیان کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ہلاک ہونے والے میجر شجاعت حسین کا تعلق صوبہ کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ سپاہی عمران خان کا تعلق صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے ہے۔

کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی صورت میں علاقے کی کلیئرنس کے لیے کارروائی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں بتایا کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر افسروں اور سپاہیوں کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C