جنوبی وزیرستان سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد اغوا، نوجوان کی لاش ذبح شدہ برآمد
👁️ 431 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد اغوا، نوجوان کی لاش ذبح شدہ برآمد
وانا (ل و/د م و) پاکستان کے شورش زدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں نے چار سنگین واقعات انجام دیے، جن میں نوجوان، پولیس اہلکار اور ڈرائیورز اغواء ہوئے جبکہ ایک نوجوان کی لاش ذبح شدہ حالت میں برآمد ہوئی۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق وانا کے علاقے خامرنگ میں عسکریت پسندوں نے نوجوان کامران ولد ماجڑ کو اس کے گھر سے اغواء کیا۔ جمعرات کو کامران کی ذبح شدہ لاش خمرنگ کے علاقے دوے خولہ سے برآمد ہوئی۔ نوجوان کا تعلق قوم خوجل خیل سے تھا اور پولیس کے مطابق اس کی لاش کی حالت انتہائی خونی تھی، جس میں اس کا سر تن سے جدا تھا۔
اسی دوران، وانا کے علاقے رستم بازار میں مستری کے ساتھ کام کرنے والے 14 سالہ سلیمان ولد زرک خان کو بھی نامعلوم شدت پسندوں نے اغواء کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سلیمان کے اغواء کے محرکات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
مزید برآں، جنوبی وزیرستان کی لوئر برمل تحصیل کے علاقے دانہ میں مسلح شدت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار اور ڈرائیور کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جبکہ پولیس اہلکار کی فیلڈر کار کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اسی طرح، جنوبی وزیرستان کے علاقے وچہ دانہ الگڈ میں ٹھیکیدار حبیب کی بلاک سیمنٹ سے بھری مزدہ گاڑی کے ڈرائیور فضل کریم کو بھی مسلح طالبان نے اغواء کر لیا۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کر کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C