30/January/2026

جنوبی وزیرستان: عسکریت پسندوں کا چوکی پر حملہ، 2 مزدور زخمی، 4 اغوا

👁️ 228 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان: عسکریت پسندوں کا چوکی پر حملہ، 2 مزدور زخمی، 4 اغوا

جنوبی وزیرستان: عسکریت پسندوں کا چوکی پر حملہ، 2 مزدور زخمی، 4 اغوا

وانا (ل و) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی  چوکی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو مزدور زخمی جبکہ چار کو اغوا کر لیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مکین کی حدود میں پیش آیا، جہاں عسکریت پسندوں نے اس چوکی کو نشانہ بنایا جو اس وقت تعمیر کے مراحل میں تھی۔ حملے کے دوران وہاں کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی گئی، جس سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی مزدوروں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

 

پولیس کے مطابق حملہ آور چار مزدوروں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

واقعے کے بعد مکین بازار اور گردونواح میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C