جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، 4 زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک خودکش بم حملے میں ایک سیکیورٹی فورسز کا اہلکار ہلاک اور چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکا پیر کے روز جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے بدر بریج کے قریب ہوا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1437375558585708544?s=19
سرکاری ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے میں ايف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جو معمول کے گشت پر تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور نے موٹر سائیکل کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ خودکش حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی وقاض خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حوالدار منصور، سپاہی حامد، سپاہی فرمان اور سپاہی وقاص خان زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1437445625235140611?s=19
ترجمان محمد خراسانی نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں دو افسران سمیت دس سے زائد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8854 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4621 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3307 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2476 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2131 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1923 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C