جنوبی وزیرستان میں دو مبینہ دہشت گرد اور دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دو مبینہ دہشت گرد اور دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بنوں سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ لانس نائیک عمر علی خان اور ڈی آئی خان کے رہائشی 23 سالہ سپاہی محمد سراج الدین شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں بتایا کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر افسروں اور سپاہیوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C