03/July/2021

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار اور 4 دہشت گرد ہلاک

👁️ 42 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار اور 4 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار اور 4 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار مبینہ دہشت گرد اور چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کو حملہ آوروں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں چار مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی نعشوں کو قبضے میں لیا ہے۔

حکام نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہل کاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C