جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فوجی قافلے پر بم حملہ، ایک فوجی ہلاک
👁️ 35 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فوجی قافلے پر بم حملہ، ایک فوجی ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دھماکے سے پاک فوج کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا جبکہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں پاک فوج کا قافلہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کے دھماکے کی زد میں آیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ حوالدار محمد سانور ہلاک ہوگئے۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ علاقے میں کارروائی کی جارہی ہے تاکہ علاقے میں کوئی دہشت گرد موجود ہے تو اس کا قلع قمع کیا جائے۔
شمالی وزیرستان میں دہشت گرد ہلاک
بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھا۔
خیال رہے کہ آئی ایس پی آر نے 2 روز قبل بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
قبل ازیں آئی ایس پی آر ایک اور بیان میں کہا گیا کہ 17 مئی 2022 کو ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جس کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C