جنوبی وزیرستان : بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار ہلاک
👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا اہلکار ہلاک
سرا روغہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل سرا روغہ کی وادی جناتہ میں بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کا اہلکار جبار ہلاک ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق جبار وادی جناتہ میں نصب دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کارروائی میں مصروف تھا کہ اسی دوران اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے، جبکہ دھماکے کی نوعیت، بارودی مواد کی ساخت اور اسے نصب کیے جانے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف شورش زدہ علاقوں میں دیسی ساختہ بموں اور دیگر دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو شدید خطرات کا سامنا رہتا ہے۔ یہ اہلکار سکیورٹی فورسز اور شہری آبادی کو ممکنہ دھماکوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی حساس کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں، قشم جزیرے پر چار دھماکوں کی اطلاع
09/November/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کے خلاف ’آپریشن آئرن گیٹ‘ کا آغاز، امریکی ناکہ بندی کا دائرہ زمینی سرحدوں اور بحیرہ کیسپیئن تک بڑھانے کا اعلان
09/November/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان کم ہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو جنگ سے گریز کریں گے: ٹرمپ
09/November/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
امریکا نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، ایران کی سخت وارننگ
09/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک میں سنائپر فائرنگ سے ایف سی اہلکار فضل خالق ہلاک
08/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکی دفاعی سازوسامان کی ریورس انجینیئرنگ جاری ہے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
08/November/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26457 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15684 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11985 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9354 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7603 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5608 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C