جنگ کا ’فوری طور پر خاتمہ اور باوقار امن‘ چاہتے ہیں، یوکرینی صدر زیلنسکی
👁️ 278 بار دیکھا گیا
جنگ کا ’فوری طور پر خاتمہ اور باوقار امن‘ چاہتے ہیں، یوکرینی صدر زیلنسکی
کییف (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ہفتے کو اعلان کیا کہ ان کی مذاکراتی ٹیم واشنگٹن روانہ ہو گئی ہے تاکہ 2022ء میں روس کی شروع کی گئی جنگ کا ’تیز رفتار خاتمہ‘ اور ’باوقار امن‘ حاصل کیا جائے۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ہفتے کو اعلان کیا کہ ان کی مذاکراتی ٹیم واشنگٹن روانہ ہو گئی ہے تاکہ 2022ء میں روس کی شروع کی گئی جنگ کا ’تیز رفتار خاتمہ‘ اور ’باوقار امن‘ حاصل کیا جائے۔
اس مذاکراتی ٹیم کی قیادت اب سابق دفاع کے سربراہ رسٹم عمرُوف کر رہے ہیں، جو کییف میں پھیلے ہوئے کرپشن اسکینڈل کے درمیان آخری لمحات میں تبدیلی کا نتیجہ ہے۔ زیلنسکی نے ایکس پر لکھا کہ کام واضح ہے: ’’جنگ ختم کرنے کے لیے فوری اور ٹھوس حل تلاش کرنا۔‘‘
جمعے کو چیف آف اسٹاف آندری یرماک کے استعفیٰ کے بعد یوکرینی صدر نے نیشنل سکیورٹی اینڈ ڈیفنس کونسل کے سکریٹری اور سابق وزیرِ دفاع عمرُوف کو مذاکراتی ٹیم کی سربراہی سونپی۔
زیلنسکی نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ ’’ممکنہ حد تک تعمیری‘‘ طریقے سے بات چیت کر رہا ہے اور ’’باوقار امن حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔‘‘
کییف کی اصرار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 28 نکاتی منصوبے میں چند ترامیم کی گئی ہیں تاہم واشنگٹن میں کچھ متنازعہ مسائل حل ہونے باقی ہیں۔
مذاکرات کی ابتدائی قیادت یرماک کر رہے تھے، جو استعفیٰ دینے کے بعد اس ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔ زیلنسکی نے ٹیم کی دوبارہ تشکیل کا حکم جاری کیا۔ عمرُوف کا نام بھی کرپشن تحقیقات سے جڑا تھا لیکن انہوں نے کسی بھی ایسے الزام سے انکار کیا ہے۔
اس سال عمرُوف نے روس کے ساتھ کئی بار مذاکرات کیے، جن کے نتائج میں قیدیوں کا تبادلہ اور ہلاک فوجیوں کی لاشوں کی واپسی شامل تھی۔ سابق چیف مذاکرات کار یرماک نے روس کی شرائط کے طور پر مشرقی ڈونباس میں علاقائی رعایتیں دینے کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا
یوکرین شدید سیاسی بحران کا شکار ہو چکا ہے، کریملن کا دعویٰ
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ جمعے کو صدر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف کے استعفیٰ نے یوکرین کو شدید سیاسی بحران میں دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کییف میں کرپشن اسکینڈلز کی وجہ سے سنگین سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ جمعے کو ہی اینٹی کرپشن ایجنٹوں نے زیلنسکی کے قریبی ساتھی اور امن مذاکرات کی ٹیم کی سربراہی کرنے والے آندری یرماک کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تھا۔
اس کے چند گھنٹوں بعد ہی یرماک نے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد سے امن مذاکرات میں بھی تعطل پیدا ہو چکا ہے۔ یرماک پر الزام ہے کہ انہوں نے انرجی سیکٹر میں کرپشن کی ہے۔
یاد رہے کہ نہ صرف امریکہ بلکہ یورپی یونین کے متعدد ممالک بھی صدر زیلنسکی سے کرپشن کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
یورپی یونین میں جرمنی جیسے ممالک روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اس ملک کو اربوں یورو کی مالی امداد فراہم کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C