حاجی پیر سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک
👁️ 87 بار دیکھا گیا
حاجی پیر سیکٹر پر فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 2 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو/اے پی پی) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں اور متعدد بھارتی فوجی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گذشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
کنٹرول لائن کے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ پاکستانی فورسز کی کارروائی میں صوبیدار سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔
کنٹرول لائن کے دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدار کانڈیرو اور سپاہی محمد احسن شامل ہیں۔
نائب صوبیدار کانڈیرو کا تعلق سکھر کی تحصیل پنوں عاقل اور محمد احسن کا تعلق جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C