28/June/2026

حزب اللہ نے اسرائیل-لبنان معاہدے کو مسترد کر دیا

👁️ 7 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
حزب اللہ نے اسرائیل-لبنان معاہدے کو مسترد کر دیا

حزب اللہ نے اسرائیل-لبنان معاہدے کو مسترد کر دیا

بیروت (ڈیلی اردو)  حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے واشنگٹن میں طے پانے والے امریکہ، اسرائیل اور لبنان کے فریم ورک معاہدے کو بیروت کی ’’سنگین غلطی‘‘ قرار دیتے ہوئے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز انہوں نے لبنانی حکام پر الزام عائد کیا کہ وہ اس معاہدے کے ذریعے اسرائیلی قبضے کو قانونی جواز فراہم کر رہے ہیں۔

 

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا، ’’واشنگٹن کا فریم ورک معاہدہ ذلت آمیز، شرمناک اور خودمختاری سے دستبرداری ہے۔ ہم یہ معاہدہ مسترد کرتے ہیں، جبکہ ایران۔امریکہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔‘‘ 

 

اس کے ساتھ ہی نعیم قاسم نے لبنان میں جنگ بندی کے حصول کے لیے ایرانی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے ’’عزت، وقار اور طاقت کا تحفہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران۔امریکہ مفاہمتی یادداشت نے لبنان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی ضمانت دے کر ایک ’’فیصلہ کن سفارتی برتری‘‘ فراہم کی ہے۔

 

نعیم قاسم نے واضح کیا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان تازہ معاہدے کے باوجود حزب اللہ اپنی مسلح مزاحمت ترک نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا، ’’ہم قبضے کو شکست دینے کے لیے میدان میں ڈٹے رہیں گے۔ ہم نے انتہائی کٹھن حالات میں بھی میدان نہیں چھوڑا اور آئندہ بھی نہیں چھوڑیں گے۔‘‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C