20/October/2025

حماس، غزہ کے شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، امریکہ

👁️ 353 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
حماس، غزہ کے شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، امریکہ

حماس، غزہ کے شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، امریکہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو)  امریکی محکمہ خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ’مصدقہ رپورٹس‘ کے مطابق حماس بہت جلد غزہ میں شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔

 

سنیچر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف منصوبہ بند حملہ جنگ بندی معاہدے کی ’براہ راست اور سنگین‘ خلاف ورزی ہو گا اور ’ثالثی کی کوششوں کے ذریعے حاصل ہونے والی اہم پیش رفت کو نقصان پہنچائے گا۔‘

 

امریکی محکمہ خارجہ نے حملے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے لیے کن رپورٹس کا حوالہ دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C