حماس نے یرغمالیوں کے فوری تبادلے کی پیش کش کردی
👁️ 136 بار دیکھا گیا
حماس نے یرغمالیوں کے فوری تبادلے کی پیش کش کردی
غزہ + تل ابیب (ڈیلی اردو) حماس نے اسرائیل اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے لیے رضامندی ظاہر کردی، غزہ میں 200 سے زائد اسرائیلی قید ہیں۔
یرغمالیوں کے خاندانوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو پر دباؤ بڑھا دیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کیا جائے۔
اسرائیلی کابینہ نے بھی حماس کی پیشکش پر غور کیا تاہم ابھی کوئی فیصلہ نہ ہوسکا، جبکہ امریکا نے بھی اسرائیل پر دباؤ بڑھا رکھا ہے کہ زمینی حملے سے پہلے یرغمالیوں کی محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے۔
حماس نے 7 اکتوبر کو 200 سے زائد اسرائیلیوں کو اسرائیل سے غزہ منتقل کیا، جبکہ اسرائیلی قید میں اس وقت 6 ہزار 630 فلسطینی موجود ہیں۔
اسرائیلی فوج کا حماس کے 150 زیر زمین ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج فضائی اور زمینی کارروائیاں کرتے ہوئے حماس کے 150 زیر زمین ٹھکانے تباہ کرنے اور حماس کے سربراہ ائر آپریشن سمیت متعدد کارکنوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 377 فلسطینی ہلاک ہوگئے، جس کے بعد تعداد سات ہزار 800 ہوگئی، جن میں 3 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا آج دوسرا روز ہے، جس کی وجہ سے محصور فلسطینیوں کا دنیا بھر سے رابطہ کٹ گیا۔ پانی اور ایندھن کے بحران سنگین کی وجہ سے غزہ میں قیامت صغریٰ کا منظر ہے۔
حماس کے اسرائیلی فوج پر جوابی حملے
حماس نے بھی اسرائیلی فوج پر جوابی حملے شروع کردیے اور کئی حملوں کو پسپا کردیا گیا، جس کے نیتجے میں اسرائیلی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، رات گئے اسرائیلی فوج کی پوزیشنوں پر راکٹ باری کی گئی، حماس کا کہنا ہے زمینی حملے کے دوران دشمن پھنس چکا ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں جنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پھر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی شمالی غزہ سے نکل جائیں، کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ طویل اور مشکل ہوگی، اسرائیلی یرغمالیوں کو چھڑانے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔
فلسطینی صدر کا فوری جنگ بند کرانے کا مطالبہ
فلسطینی صدر محمود عباس کا عالمی برادری سے فوری طور پر جنگ بند کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا عرب ممالک غزہ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس بلائیں۔
انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کے قتل عام کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، تین ہفتوں سے غزہ کی ناکہ بندی اور وحشیانہ بمباری جاری ہے۔
روس کی جانب سے اسرائیل کی ایک بار پھر مذمت کی گئی، سرگئی لاروف نے کہا تنازع کا واحد حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، غزہ پر طاقت کا اندھا دھند استعمال غلط ہے۔
تل ابیب میں اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی مظاہرین نے غزہ میں جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔
لبنان کے محاذ پر کشیدہ صورتحال ہے، حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا جھڑپوں میں اب تک41 جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3559 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C